مری کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔ تجویز سامنے آگئی

Jan 10, 2022 | 14:06:PM

(24نیوز) مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویزسامنے  آ گئی، اس سیاحتی علاقے کے لئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کرنے کی باضابطہ تجویز پیش  کردی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ ضلع کوہسار سیاحتی لحاظ سے پاکستان کا پہلا سیاحتی ضلع ہوگا۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب جبکہ کون کون سے علاقے نئے ضلع میں ہوں گے اس حوالے سے چیف سیکرٹری اور ایس ایم بی آر سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حدود خیبر پختونخواہ تک ہوگی، پنڈی کے کچھ علاقے بھی اس ضلع میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کردی۔ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی مری کے سیاحتی مقام پر تعمیر و ترقی کی ذمہ دار ہوگی، کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی جبکہ سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت مری میں اعلی سطح اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پھر سے بارشیں شروع۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

مزیدخبریں