بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی ۔۔عالمی برادری مودی کی خاموشی کا نوٹس لے ۔۔۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں عالمی برادری اقلیتوں کی نسل کشی پر بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلسل خاموشی پر نوٹس لے ۔
یہ بھی پڑھیں:مری میں اموات زیاد ہ ہوئیں حکومت کم بتا رہی ہے۔۔حمزہ شہباز
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوتوا گروپ اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے ۔مودی حکومت کا شدت پسند ایجنڈہ خطے کے امن کیلئے خطرنا ک ہے ۔عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ گزشتہ ماہ ہندوتوا شدت پسندوں کے اجتماع میں بھارت میں ایک مقرر نے 20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام پر اکسایا اور دھمکیاں دیں جس پر تاحال مودی سرکار نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ مودی سرکار کی قتل عام کی دھمکیوں پر مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت قتل عام کی دھمکیوں کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہندوں کے ایک اجتماع میں ہندو مقرر نے لوگوں کو مسلمانوں کی نسل کشی پر اکسایا۔
Under the extremist ideology of the BJP Modi govt, all religious minorities in India have been targeted with impunity by Hindutva groups. The extremist agenda of the Modi govt is a real and present threat to peace in our region.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
اس کے علاوہ ایک ہندو اجتماع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ ایک ہندو رہنما لوگوں سے حلف رہاتھا کہ آئندہ مسلمانوں کےساتھ مکمل معاشی بائیکاٹ کیا جائیگا اورکسی مسلمان کو اس کے علاقے میں کارروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار۔ملک کو مسائل سے نکالیں گے: شوکت ترین