6.9کا بدترین زلزلہ۔۔۔دیوار چین کا ایک حصہ گرگیا 

Jan 10, 2022 | 15:00:PM

(ویب ڈیسک)چین کے شنگھائی صوبے میں 6.9کے بدترین زلزلے کی وجہ سے دیوار چین کا کچھ حصہ گرگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک: آتشزدگی کے واقعہ میں9 بچوں سمیت19 افراد ہلاک، 40 زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی چین کے صوبہ شنگھائی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعددیوار چین کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔زلزلے کے باعث دیوار چین کا تقریبا دو میٹرکا حصہ گرگیا۔چین کے محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دیوار چین کے گرنے کی وجہ کیاتھی اور دیوار چین کی مرمت پر کام شروع کردیا گیاہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے نے کم آبادی والے شہروں ہٹ کیا جبکہ کئی بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاعات تو نہیں ملیں البتہ نو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ زلزلے کا مرکز اس مقام سے 114 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحوں پر چٹان گرگئی ۔۔۔ دل دہلادینے والی ویڈیووائرل

مزیدخبریں