(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، نئے اوقات کار لاگو ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے جس کے بعد سکول لگنے کے وقت میں پندرہ منٹ سے پون گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے،اس کے علاوہ سکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے،روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کےاوقات کار بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آ گئی