سعودی شہزادی اور انکی بیٹی تین سال بعد جیل سے رہا 

Jan 10, 2022 | 20:23:PM

(ویب رپورٹ)سعودی عرب کے شاہی خاندان کی شہزادی بسمہ بن سعود السعود اور ان کی بیٹی شعود کو تین سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ خبر کےمطابق بسمہ بن سعود السعود اور ان کی بیٹی شعود کو مارچ 2019 میں کسی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے 24 اپریل 2020 کو اپنے چچا سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے رہائی کی اپیل بھی کی تھی ۔ تاہم اب انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہتھوڑا گروپ امریکا میں۔۔ ویڈیو  دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے

مزیدخبریں