اہم خبر ۔۔روضہ رسولﷺ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد

Jan 10, 2022 | 23:55:PM
خواتین، مسجد ،نبوی،ﷺ ،بیٹھی
کیپشن: خواتین مسجد نبویﷺ میں بیٹھی ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت حج نے روضہ رسولﷺ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ مردوں کے لئے زیارت کو محددو کردیا ہے۔

ایرانی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کے حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کو اعتمرنا پروگرام کے تحت روضہ رسول کی زیارت کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قبرمطہر کی زیارت صرف مردوں کے لئے مختص ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق اعتمرنا پروگرام کے تحت مرد حضرات بھی 30 روز میں صرف ایک بار ہی حضور نبی کریمﷺ کی مرقد مطہر کی زیارت کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج نے مسجدالنبی ﷺ میں نماز واجب کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم کہا ہے کہ صرف مرد حضرات نماز اور زیارت کے اوقات میں مرقد مطہر میں داخلے کے لئے اعتمرنا پروگرام کے دفتر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی شہزادی اور انکی بیٹی تین سال بعد جیل سے رہا