سیاست میں کبھی کوئی مائنس نہیں ہوتا: سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، سیاست میں کبھی کوئی مائنس نہیں ہوتا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعدرفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسئلہ معاشی بحران کا حل نکالنا ہے، میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ دوسروں کےساتھ نہیں ہونا چاہیے، اب سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔