الیکشن کمیشن: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 10, 2023 | 10:53:AM
الیکشن کمیشن نے چیہئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کیپشن: الیکشن کمیشن، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے چیہئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ای سی پی نے 17 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔