ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا

ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا ۔انٹر بینک میں قدر میں 9پیسے کا اضافہ ہوگیا

Jan 10, 2023 | 11:05:AM

(24 نیوز )ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالرکی227روپے50پیسےپرٹریڈنگ جاری ہے،ماہرین کے مطابق طلب پرروپےکی قدرمیں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں :مہنگے پٹرول کا جھنجھٹ ختم،حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا

گزشتہ روز پیر کو  کاروبار شروع ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا،انٹر بینک میں ڈالر 227.14روپے سے بڑھ کر 227.40روپے پر پہنچ گئی تھی ۔انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگاہوکر 236.75 روپے پر پہنچ گیا ، یورو 3 روپے مہنگاہوکر 270 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگاہوکر 307 روپے پر  رہا ، امارتی درہم 30 پیسے مہنگاہوکر 69.30 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 20 پیسے اضافے  سے 67.30 روپے کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں