(ویب ڈیسک)پی سی بی اور کپتان بابر اعظم میں ٹھن گئی، پی سی بی کے بنائے گئے نائب کپتان شان مسعود کو ہی ٹیم سے نکال دیا ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پی سی بی کا فیصلہ پسند نہ آیا، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے بابر اعظم نے نائب کپتان کو ہی باہر کردیا۔شان مسعود 4 سال قبل ون آخری ون ڈے کھیلے تھے۔ ان کی سیریز میں واپسی بطور نائب کپتان کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے قبل کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی۔
دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کا تقرر پی سی بی چیئر مین کا استحقاق ہے۔بابر اعظم نے اس معاملے پر اپنے عمل سے جواب دیا کہ 11 رکنی ٹیم میں کسے کھلانا ہے اور کسے نہیں یہ کپتان کا استحقاق ہے اور یوں نائب کپتان شان مسعود نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے ڈراپ ہوگئے۔