سعودی عرب میں خواتین کے گھڑ سواری کے مقابلے

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں

Jan 10, 2023 | 11:47:AM
سعودی عرب میں خواتین کے گھڑ سواری کے مقابلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کا جدیدیت کی طرف ایک اور قدم ،خواتین کے گھڑ سواری کے مقابلے ، خواتین نے میدان میں جھنڈے گاڑھ دیے۔

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

ضرور پڑھیں :پرویز الٰہی کا دھوکہ،آصف زرداری کاوار ،چودھری شجاعت حسین نے تو کمال کردیا

فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمٰن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔