گندم مارکیٹ کریش، قیمتوں میں بڑی کمی

Jan 10, 2023 | 12:20:PM

(ویب ڈیسک) سرکاری کوٹے میں اضافہ ہوتے ہی پنجاب کی نجی گندم مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد قیمتوں میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کمی آ گئی جس سے 5400 والی گندم کھلی منڈی میں 4200 روپے من پر آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا میدہ فائن کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ہے جب کہ چکی آٹا بھی 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ آج صوبے میں آٹا ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، کسی کو قیمت بڑھانے یا قلت نہیں کرنے دیں گے، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا آپریشن کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں