(ویب ڈیسک )برطانوی بادشاہ کا شہزادی کیٹ کو تحفہ ،
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پیر (9 جنوری) کو اپنی سالگرہ کے موقع پر کنگ چارلس III اور کوئین کمیلا کنسورٹ کی طرف سےخصوصی مبارک باد وصول کی۔ شہزادی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو شاہی خاندان کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر بھی مبارک باد دی گئی اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ویلز کی شہزادی کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو‘‘۔
ٹویٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک بچی کی تصویر بھی تھی جس میں وہ کیٹ کوپھولوں کا گلدستہ پیش کر رہی تھی۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ستمبر میں کیٹ کے ویلز کے پہلے دورے کے دوران لی گئی تھی جب ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد انہیں اور پرنس ولیم کو پرنس اور پرنسس آف ویلز کا نام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:’’سب کو ایف آئی اے رپورٹ کروں گی‘‘وائرل گرل عائشہ کی دھمکی
اس کے علاوہ کیٹ نے رائل ایئر فورس کے ایئر کیڈٹس کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد وصول کی۔ جس میں لکھا ہوا تھا کہ"ہمارے شاہی سرپرست اور رائل ایئر فورس کے ایئر کیڈٹس کے اعزازی ایئر کمانڈنٹ، ویلز کی شہزادی @KensingtonRoyal کو آج سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد،"
ویسٹ منسٹر ایبی کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کیٹ مڈلٹن کی سالگرہ کے اعزاز میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’’دی شہزادی آف ویلز کی سالگرہ منانے کے لیے ایبی بیلز بج رہی ہیں۔‘
یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم کی شادی اپریل 2011 میں ہوئی۔ ان کے تین بچے ہیں - پرنس جارج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئس۔