(ویب ڈیسک) اصل ڈکیت پولیس پکڑنے نہ پکڑے مگر نقل لازمی پکڑ لیتی ہے۔ والدین کے 40 ہزار کھانے کے لیے رچایا گیا ڈکیتی ڈرامہ پولیس نے پکڑلیا۔
حافظ آباد میں پولیس نے لڑکے کی جعلی کال کر کے گھر سے ملی رقم اور جیولری خالہ کی بیٹی کے ساتھ مل کر ہضم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
لڑکے، لڑکی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی کہ ڈاکوؤں نے ہم سے رقم اور جیولری چھین لی ہے، جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تحقیقات پر ڈکیتی ڈرامہ نکلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کر لڑکے کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی موقع سے فرار ہوگئی۔