سندھ کے مستحق عوام کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کر رہے ہیں: شرجیل میمن

Jan 10, 2023 | 14:49:PM

(24 نیوز) شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سندھ کے مستحق عوام کو 65 روپے فی کلو آٹا فراہم کر رہے ہیں۔

 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں دیگر وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو آٹے کے بحران کا سامنا ہے، سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آٹے کا بحران ہے، کراچی میں روزانہ 460 ٹرک سستا آٹا عوام کو دیا جا رہا ہے، پورے سندھ میں آٹے کی قیمت 95 روپے ہوگی، دو تین دن میں آٹا بحران کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستانی مؤقف تسلیم کیا گیا، سندھ حکومت کا عالمی بینک سے براہ راست رابطہ رہا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے قاسم آباد اور جامشورو میں کام کا آغاز کر دیا ہے،  ورلڈ بینک کی طرف سے 2 ارب ڈالر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ملیں گے۔

مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ دو سے چار دن میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، روس سے گندم کے بحری جہاز آگئے ہیں، اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 95 سے نیچے لانے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن محمد یوسف نے کہا کہ سندھ میں ہمیشہ سستا آٹا ملا ہے، ہر گلی ہر محلے میں 95 روپے فی کلو آٹا ملے گا، پورے سندھ میں آٹے کی قیمت 95 روپے ہوگی، روس سے گندم کا ایک اور جہاز آنے والا ہے، دو تین دن میں آٹا بحران کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

مزیدخبریں