(24نیوز) ٹریفک وارڈن وسیم ارشد تن سازی (باڈی بلڈنگ) کے مقابلے میں مسٹر لاہور کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری2022میں باڈی بلڈنگ مقابلے میں ٹریفک وارڈن وسیم ارشد رنر اپ رہے تھےمگرجنوری 2023 میں وسیم ارشد نے مسٹر لاہور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے حوصلہ افزائی کےلئے وسیم ارشد کو آفس بلا لیا۔ انکا کہنا تھا کہ دس سال کی مسلسل محنت، لگن نے ٹریفک وارڈن کو سرخرو کیا۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کی وسیم ارشد کو شاباش دی اور تعریفی سند جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں خواتین کے گھڑ سواری کے مقابلے
سی ٹی او نےمسٹر پنجاب ،مسٹر پاکستان مقابلے کی تیاری کیلئے وسیم ارشد کو تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔