نیند کا بہترین وقت کون سا ہے؟ ماہرین نے حتمی جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نیند کے لیے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟ چینی ماہرین نے نئی تحقیق کے نتائج میں اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ مردوں کے لیے را ت کو سونے کے لیے 11بجے کا وقت بہترین ہوتا ہے جبکہ خواتین کے لیے آدھی رات کا وقت بہترین ہوتا ہے۔
14ہزار مردوخواتین پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ جو مرد رات 11 بجے سو جاتے ہیں ان کی دوران خون اور دل کی صحت دوسروں کی نسبت بہترین ہوتی ہے۔ ایسے مردوں میں بلڈپریشر نارمل رہتا ہے اور ان کو ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کیوں بنتےہیں؟
اسی طرح چین کی یونیورسٹی آف ساﺅتھ چائنہ کے تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ جو خواتین رات 12 بجے سوتی ہیں، اس کے ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جو خواتین آدھی رات کو سوتی ہیں ان میں بلڈپریشر کم رہتا ہے۔