(24نیوز)منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کا طلبی نوٹس،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے راسخ الہیٰ ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے ۔
ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دو بہووں کو بھی طلب کیا،مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کو بھی آج طلب کیا گیا ہے ۔
چودھری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کے ملازم قیصر اقبال بھٹی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی تحقیقات کیلئےبلایا گیا تھا،تحقیقات کیلئے رقوم کی بیرون منتقلی اور غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی مانگی گئی ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ راسخ الہیٰ ، زہرہ الہیٰ ، تحریم الہیٰ ، سائرہ انور ، ارشد اقبال ، سنبل ریحان ،ارم امین کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔