چاول کھانے کے شوقین افراد کیلئےبڑی مشکل کھڑی

Jan 10, 2023 | 20:44:PM
چاول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: چاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر، آٹے کے بعد چاولوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

 خراب معاشی صورتحال، زرمبادلہ کی کمی، سیلاب سے گندم کی فصل خراب ہوجانے اور بروقت درآمدات نہ ہونے کے باعث گندم ذخائر میں کمی آنے کے باعث آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،صبح ہوتے ہی   آٹے کے ایک تھیلے کے لیے لوگ اپنے سب کام کاج چھوڑ کر مخصوص پوائنٹس پر کھڑے ٹرکوں کے پیچھے قطاروں میں لگ جاتے ہیں اور آٹا ملنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو روٹی کا نوالہ کھلا سکیں.

آٹے ، گھی،  پیاز،  مرغی کے بعد چاولوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مختلف اقسام کےچاولوں کی قیمت میں140روپےفی کلوکااضافہ کردیا گیا، جن میں درجہ اول کےپرانے چاول340روپےفی کلوتک فروخت ہونےلگے، شارٹ گرین ٹوٹا چاول کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ درجہ اول کانیاچاول260سے290روپےفی کلوتک فروخت ہورہا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں پرانے چاول کے50کلوبیگ کی قیمت15500روپےمقرر کردی گئی ہے۔ 

رائس ڈیلرز کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں مونجی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے چاول بھی مہنگاہواہے، انہوں نے کہا کہ 2ماہ میں مونجی کی فی من قیمت میں4300روپےاضافہ ہوا۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی فراہم کرنے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،حکومت نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو  لوگ فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔