(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اپنے آبائی اضلاع پرنوازشات کا سلسلہ جاری،ضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین کوکانسٹیبلز اورٹریفک اسسٹنٹ کا 30فیصد حصہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے کہنے پرضلع گجرات اور منڈی بہاوالدین کوکانسٹیبلز اورٹریفک اسسٹنٹ کا 30فیصد حصہ دیا گیا۔جس کے مطابق 21اضلاع میں 2ہزار98کانسٹیبلز اور907 ٹریفک اسسٹنٹس کی سیٹس تقسیم کی گئیں۔مراسلے کے مطابق 828 کانسٹیبلز جبکہ 110ٹریفک اسسٹنٹس کی سیٹس الاٹ کردی گئیں ہیں۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے صوبے کے 21اضلاع میں 3005سیٹوں کے کوٹہ کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق منڈی بہاوالدین میں 463کانسٹیبل جبکہ50 ٹریفک اسسٹنٹ، گجرات میں365 کانسٹیبل جبکہ60 ٹریفک اسسٹنٹ کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا۔۔۔موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
شیخوپورہ میں 65 کانسٹیبل اور 62ٹریفک اسسٹنٹ، ننکانہ صاحب میں24 کانسٹیبل اور 23ٹریفک اسسٹنٹ، فیصل آباد میں 285کانسٹیبل اور 120ٹریفک اسسٹنٹ، ساہیوال میں 54 کانسٹیبل اور 53 ٹریفک اسسٹنٹ کی منظوری دے دی گئی۔
ڈی جی خان میں 38کانسٹیبل اور 37 ٹریفک اسسٹنٹ، بہاولنگر میں 51 کانسٹیبل اور 51 ٹریفک اسسٹنٹ، جبکہ موٹر ٹرانسپورٹ ونگ پنجاب میں ڈرائیورز کانسٹیبل کی 76سیٹیں مختض کی گئی ہیں۔