مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا فل ٹائم کوچ بننے سے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کامعاملہ ،مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا فل ٹائم کوچ بننے سے معذرت کرلی۔
تٖفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے میں دلچسپی ظاہر کی تھی مگرپی سی بی نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی۔پی سی بی نے مکی آرتھر کو کوچ بنانے کی آفر کی تھی جس سے انہوں معذرت کرلی۔
مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کی ذمہ داری لینے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی وہ رواں برس ایشیا کپ،ون ڈے ورلڈ کپ سمیت تین ایونٹس کے لیے کنسلٹنٹ بننے کے خواہش مند تھے۔ مکی آرتھر نے دوسری بار پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی پیشکش مسترد کردی ۔ مکی آرتھر ڈربی شائر سے کنٹریکٹ کے باعث پی سی بی کے ساتھ فی الحال سالانہ بنیاد پرمعاہدہ نہیں کرسکتے، مکی آرتھر زیادہ سے زیادہ کچھ ہفتوں کیلئے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈکوچ کا کام کرسکتے ہیں۔