سابق ہاکی اولمپئین نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

Jan 10, 2023 | 22:18:PM

(24نیوز) سابق ہاکی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی 75 برس کے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اصلاح الدین صدیقی کی کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ، ایشین گیمز، ایشیا کپ اور چیمپینز ٹرافی جیت چکا ہے،  انہوں نے 130 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 137 گول اسکور کئے، اس کے علاوہ بحیثیت کپتان اولمپئین اصلاح الدین ناقابل شکست رہے۔ 
 اصلاح الدین نے 45 میچز میں پاکستان کی قیادت کی 43 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز برابر رہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی ٹیم کے کوچ، منیجر اور چیف سلیکٹر کے عہدوں پر بھی فائض رہے۔ 
سابق ہاکی اولمپئین اور فیڈریشن کی جانب سے لیجینڈری اولمپئین کو مبارکباد پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اصلاح الدین صدیقی10 جنوری، 1948 کو بھارت کے شہر میرٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں