بیٹر اسٹیو اسمتھ  آسٹریلیا ون ڈے کے کپتان مقرر 

Jan 10, 2024 | 10:25:AM

(احمد رضا) آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے والے پیٹ کمنز کی جگہ سینئر تجربہ کار بیٹر سٹیون سمتھ آسٹریلیا ون ڈے کے کپتان مقرر ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب 12 ماہ سے کچھ ہی زائد وقت بچا ہے، اس لئے ون ڈے اسکواڈ میں کافی تبدیلیاں ہیں۔ مارکس سٹوئنز کو ڈراپ کیا گیا ہے اور فاسٹ بائولر لانس مورس ایک روزہ فارمیٹ میں پہلی بار طلب کئے گئے ہیں۔

آئندہ ماہ میلبرن، سڈنی اور کینبرا میں شیڈول 3 ایک روزہ میچز کی سیریز سے مچل مارش کو آرام دیا گیا ہے۔ پیٹ کمنز بھی آرام کے نام پر باہر ہیں۔ صف اول کے پیسرز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ بھی باہر ہوگئے ہیں۔ رچرڈسن، نیتھن ایلس اور ایرون ہارڈی کے ساتھ میٹ شارٹ بھی کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:  کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس 5 مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی

آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ کپتان، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ نائب کپتان، جوش انگلیس، مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل، لانس مورس، جھائی رچرڈسن، میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔گرین شرٹس کل (منگل )سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

مزیدخبریں