(24نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 281.22 روپے سے کم ہوکر 281.13 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بورڈ 11 جنوری کو پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منطوری دے گا،آئی ایم ایف سے فنڈ کی منظوری کے بعد روپے پر پریشر مزید کم ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج مارکیٹ میں منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 63 ہزار 919 کی سطح پر بند ہوا۔
آج 17 ارب 97 کروڑ روپے مالیت کے 63 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی