(24نیوز) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرایک ہی خاندان کے 8 افراد کوقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں اور علاقے کے لوگوں سے بھی بیانات لئے جا رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ذاتی دشمنی کا واقعی لگتا ہے لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں جن میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک سے دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں اور کسی نے گھر میں گھس کر ان افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا۔
بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کو بھی چند ہفتے قبل کسی نے قتل کیا تھا جس کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فروری سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟وزیرِ خزانہ بھی بول پڑے