(جنید ریاض)موسم سرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔
آج ساڑھے 9بجےسکول لگیں گے،اڑھائی بجے چھٹی ہوگی،پنجاب بھر کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔
موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں 18 دسمبر 2023 سے چھٹیاں دی گئی تھیں،موسم سرما کی چھٹیاں یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی۔
سموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا،تعلیمی ادارے کھلنے پر طلبا ءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
طلباء کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث حکومت کو چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھا دینی چاہئےتھیں،اساتذہ کا کہنا تھا کہموسم کی شدت کے باعث بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق بچوں کا وقت پہلے ہی بہت ضائع ہوچکا ہے،مزید چھٹیاں دینے سے بچوں کے تعلیمی نقصان کا خدشہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فروری سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟وزیرِ خزانہ بھی بول پڑے