سانحہ 9 مئی,شرپسندی کی ایک اور ہولناک ویڈیو منظر عام پر

Jan 10, 2024 | 12:20:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور)سانحہ 9 مئی کو شرپشندوں کی پرتشدد واقعات کی ایک اور ہولناک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں حملہ مخصوص جماعت کے ڈنڈوں سے لیس شر پسندوں کی جانب سے رات کو کیا گیا، ویڈیو میں مخصوص جماعت کے بلوائیوں کی کنٹونمنٹ سٹور ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) لاہور پر حملے کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شر پسند واسا لاہور کے ٹرک کو چھیننے کے بعد سی ایس ڈی کا گیٹ توڑتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخصوص جماعت کے شر پسندوں نے پولیس وین کو بھی آگ لگا دی،توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے یہ مناظر مخصوص جماعت کی ریاست مخالف شرپسندی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہے، نو مئی کو مخصوص جماعت کی طرف سے کی گئی شر پسندی کو ملکی تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سردی سے بچے بیمار ہونے کا خدشہ،’’چھٹیاں مزید ایک ہفتہ؟‘‘

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مزید ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملوث شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق جو شر انگیزی میں ملوث ہے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ 

مزیدخبریں