وزیراعلیٰ کا جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی تعمیراتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا مشاہدہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیسمنٹ کے لینٹر کی کوالٹی کو چیک کیا اور گراؤنڈ فلور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
محسن نقوی کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فنکشنل ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کا لوڈ کم ہوگا۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں دل کے مریضوں کیلئے ایک نئے ہسپتال کی ضرورت بڑے عرصے سے تھی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 54کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 256 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ ایک پارکنگ پلازہ بھی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر اُن کے ہمراہ موجو د تھے۔
دوسری جانب کئی برس سے زیر التواء ایک اور منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔ قربان لائنز میں پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے قربان لائنز کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے 31جنوری سے قبل اپارٹمنٹس کے 3 فلور مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کیلئے زیر تعمیر اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا اور جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔
اُنہوں نے مزدوروں سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور رات گئے کام کرنے پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تینوں فلور پر جاری بجلی و لکڑی کے کام کا مشاہدہ کیا اورٹائلز کی تنصیب کے کام کو معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے تمیراتی کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور اپارٹمنٹس کے سامنے خالی اراضی پر لان اور پودے لگانے کی ہدایت بھی کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر اُن کے ہمراہ موجود تھے۔