ایک اور کرکٹر کی پچ پر موت،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ہوگیا ۔ایک اور کرکٹر پچ پر جان کی بازی ہار گیا۔جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔
क्रिकेट खेलते समय रन के लिए दौड़ रहे इंजीनियर को आया हार्ट अटैक
— News24 (@news24tvchannel) January 9, 2024
◆ अस्पताल पहुंचने से पहले ही गई जान
◆ सेक्टर-135 स्थित ग्राउंड पर बीते रविवार की है घटना #ViralVideo #HeartAttack #CricketTwitter pic.twitter.com/bvPMpf3TJb
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئےجس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
ضرور پڑھیں:سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت ہوگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد وکاس کو نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔افسوسناک واقعے کے وقت نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے اس سے قبل ممبئی میں کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے 54 سالہ کھلاڑی کو سر پر گیند لگی اور وہ چل بسا ۔