الیکشن کمیشن آفس کندھ کوٹ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان ،سلیم میرانی)کندھ کوٹ الیکشن کمیشن آفس کے کمرے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ، کمیشن نے واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
کندھ کوٹ الیکشن کمیشن آفس سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، حکام کے مطابق چاروں افراد الیکشن کمیشن کے ہی ملازمین ہیں جو کہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس کندھ کوٹ کے چاروں ملازم کمرے میں سوئے ہوئے تھے گیس لیکج سے ملازمین جاں بحق ہوئے ،جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسرمشتاق مگسی ،آپریٹر غلام فرید اور ڈیٹا انٹری اپریٹر واجد خالطی اور عبدالرؤف مگسی شامل ہیں۔
دوسری جانب کشمور میں گیس لیکیج کے باعث الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین کی المناک وفات پر کمیشن نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے ملازمین کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ,وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں،الیکشن کمیشن کا مرحومین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا