( طیب سیف )سی ڈی اے نے ایک سال میں تین بار نیلامی کے باوجود مقررہ قیمت وصول نہ ہونے پر پلاٹ فروخت کرنےسے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی شروع کی گئی تھی جبکہ تین روزہ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی دیکھ کر نیلامی روک دی گئی۔
سی ڈی اے نے پہلے روز 11پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیےتاحال ایک بھی پلاٹ نیلام نہ ہوسکا،سی ڈی اے کو ایک پلاٹ کی بولی بھی نہ مل سکی۔
بولی کی بار بار سماعت کے باوجود انویسٹرز نے ریٹ نہ بڑھائے جبکہ سی ڈی اے نے مقررہ قیمت وصول نہ ہونے پر پلاٹ فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کا بنا لائسنس گاڑیاں چلانے کا انکشاف پولیس نے اہم قدم اٹھا لیا
گزشتہ ایک سال میں تین بار نیلامی ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے۔