(روزینہ علی)سینیٹ میں پلاسٹک کے چمچ کیوں استعمال ہورہے ہیں؟سینیٹر سیمی ایزدی ایکشن میں آگئیں،کہتی ہیں کہ اب پورے پاکستان میں پلاسٹک استعمال نہیں ہوگی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی اجلاس میں پلاسٹک کے چمچ کا معاملہ ،پلاسٹک کے چمچ پر سینیٹر سیمی ایزدی ان ایکشن،سینیٹر سیمی ایزدی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت پلاسٹک کے استعمال کی. اجازت نہیں، پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی ہے، اب شیشے کے جگ ہوتے ہیں ۔
ضرورپڑھیں:الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی کابلےکا انتخابی نشان بحال
انہوں نے کہا ہے کہ ہم سے پلاسٹک کے چمچ اسکپ ہو گئے ،اس پر سخت ایکشن لیں گے ،صرف سینیٹ کیا پورے پاکستان میں پابندی ہونی چاہیے ،تمام کمیٹیوں کو لکھ کر بھیجیں گے کہ پلاسٹک کے چمچ یا کسی طرح کا پلاسٹک استعمال نہ ہو۔
یاد رہے پنجاب کی نگران حکومت ماحول دوست سرگرمیوں کیلئے پیش پیش ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس اور الیکٹرک رکشے دیے جائیں گے۔ الیکٹرک رکشوں کی تیاری کیلئے نجی کمپنی کو پہلا لائسنس بھی جاری ہوچکاہے۔اسپیشل افراد کو تھری ویلرالیکٹرک بائیکس دی جائیں گی ۔