(24نیوز)وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بچوں میں نمونیہ کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں شدید سردی کے سبب پہلی کلاس تک کے بچوں کو مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں دیدیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا کہ 31 جنوری تک صبح کے وقت سکولوں میں بچوں کی اسمبلی ختم کر دی جائے، رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیہ کا شکا ر ہیں، سکول میں جس بچے کو نمونیہ ہے اسے سکول آنے سے روکا جائے، بچوں اور بڑی عمر کے افراد کو نمونیہ سے بچاؤ کیلئے فوری ویکسین لگائی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان ہے،بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں،گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا جس کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرکاریٹ مزید کم ہو گیا
اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری صحت نے تجاویزدیں،سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینئر ڈاکٹرز نے بھی تجاویز دیں۔
نموینہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کئے گئے۔
ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ سردی میں اضافہ کے ساتھ نموینہ خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔
پنجاب میں یکم جنوری سے اب تک 36 بچے نموینہ سے جاں بحق ہو گئے،چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔