کلاسیکی گلوکار استاد راشد خان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسکی)بھارتی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک استاد راشد خان کا آج طویل علالت کے بعد کولکتہ میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد راشد خان طویل عرصے سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے اور اپنے آخری لمحات میں وینٹی لیٹر پر تھے، وہ کولکتہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی میڈیا و فنکار برادری کا کہنا ہے کہ معروف موسیقار کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔
استاد راشد خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد نثار حسین خان سے حاصل کی تھی،وہ استاد غلام مصطفیٰ خان کے بھتیجے تھے جنہوں نے موسیقی میں ان کی صلاحیتوں کو پہچانا تھا اور ممبئی میں انہیں اس کی تعلیم دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شرٹس چوم کر کیوں پھینکیں؟یمنیٰ زیدی تنقید کی زد میں آگئیں
خیال رہے کہ نومبر میں راشد خان برین ہیمبرج ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
انہوں نے فلم"جب وی میٹ" کا مقبول گانا"آؤگے جب تم سجنا" کافی مشہور ہوا۔ استاد راشد خان کو 2006ء میں پدم شری اور 2022ء میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔