انتخابی فہرستوں میں خامیاں ، نادرا نے مردوں کے نام عورتوں کے خانے میں لکھ دیئے

Jan 10, 2024 | 16:44:PM

(عثمان خان )عام انتخابات کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ایسے میں نادرا کی جانب سے  تیار کی جانے والی انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف۔

نادرا کی جانب سے 4 اضلاع میں  خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین  کی انتخابی فہرستوں میں شامل  کر دیے گیے ، الیکشن کمیشن نے نادرا کو  انتخابی فہرستوں میں  خامیاں دور کرنے کی ہدایت کر دی،نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیاں ، شمالی وزیرستان ,اورکزئی ,ٹنڈو اللہ یار,کوئٹہ میں  الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا۔

نادرا کی جانب سے خواتین کو مرد ووٹرز کی انتخابی فہرست میں اندراج کر دیا گیا ، انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آ سکتے ہیں ،تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کریں گے،جب کہ خواتین ووٹرز کو مردوں کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا ہو گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے ناردا کو  
انتخابی فہرستوں کو درستگی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی مستعفی 

مزیدخبریں