پی آئی اے کی فضائی بیڑے میں ایک مزید طیارے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طعیب سیف )قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے فضائی بیڑے میں ایک اے 320 طیارہ شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادائیگی کے تنازعہ پر دو طیارے ملائیشیا میں پھنس گئے تھے جن میں سے ایک اے 320 طیارہ بدھ کو ایک خصوصی تقریب کے موقع پر پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کیاگیا ۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان، سیکرٹری کیپٹن (ر) سیف انجم، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، ڈی جی پی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اور دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے کہا کہ پی آئی اے کی ٹیم کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے,نیے طیارے کو باقاعدہ آپریشنل کر کے پی آئی اے کے کیے فائدہ مند بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر پرچہ ہوگا، وزیراعلیٰ
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طیارے کی شمولیت سے قومی ایئر لائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا طیارہ بھی اگلے دو ہفتوں میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔