(24نیوز)ڈالر کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی ہوئی ہے، 300 روپےکمی کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونےکا بھاؤ 3 ڈالرکم ہوکر 2027 ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں