وزارتِ مذہبی امور کا حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) وزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیرقانونی بکنگ میں ملوث ’ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی۔ عوام ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔