(24 نیوز ) الیکشن کے دن قریب آتے ہی ایک اور سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سے متعلق اہم خبر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے امیدوار اسلم بلیدی پر نامعلو م افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، لیگی رہنما کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگی ہیں ، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
اسلم بلیدی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا تشویشناک حالت کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ اسلم بلیدی بلوچستان کے سابق وزیر زراعت بھی رہے ہیں اور وہ سابق سینیٹر بھی تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :