پیٹرول اور آلودگی سے چھٹکارہ، بہترین ڈیزائن، جرمن کمپنی سینسو پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کروانےکو تیار

Jan 10, 2024 | 19:47:PM
پیٹرول اور آلودگی سے چھٹکارہ اور بہترین ڈیزائن، جرمن کمپنی سینسو پاکستان میں الیکٹرک کاریں متعارف کروانےکو تیار
کیپشن: اس حوالے سے سینسو کے چئیرمن ہارون ایس خان کا کہنا ہے کہ یورپ اور مڈل ایسٹ کے بعد پاکستانی مارکیٹ انکا اگلا ہدف ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جرمن کمپنی SANSO (سینسو) کے جدید اور منفرد ماحول دوست الیکٹرک کارز کے ماڈل دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Sanso Espérer SX

اس حوالے سے سینسو کے چئیرمن ہارون ایس خان کا کہنا ہے کہ یورپ اور مڈل ایسٹ کے بعد پاکستانی مارکیٹ انکا اگلا ہدف ہے، جہاں وہ آٹوموبیل انڈسٹری صارفین کے مسائل کا حل اپنے نئے ماڈلز سے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے ماڈلز میں 4 وہیلر Sanso Espérer IX (SUV)، سیڈان کار Sanso Espérer M اور کمپیکٹ کار Sanso Espérer SX شامل ہیں۔

Compact  Electric SUV

سینسو الیکٹرک کارز کی خوبی نہ صرف انکے بہترین ڈیزائنز ہیں بلکہ انکی دیرپا پائیداری، پٹرول اور آلودگی سے چھٹکارا ہے اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے سیکیورٹی اور ڈرائیونگ فیچرز ہیں جو ہر لحاظ سے انہیں باقی تمام گاڑیوں سے منفرد اور ممتاز بناتے ہیں۔

ہارون ایس خان نے مزید کہا کہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے بعد سینسو اب پاکستان میں بھی قدم رکھنے جا رہی ہے جہاں کم خرچ اور ماحول دوست انفراسٹرکچر متعارف کروانے کیلئے کوشاں ہے۔۔

Compact Luxury Sedan

اس حوالے سے ہارون ایس خان کا مزید کہنا تھا کہ سینسو (SANSO) پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا جس سے صارفین کیلئے کم خرچ میں آرام دہ، محفوظ اور شاندار سفر ممکن ہوگا۔