(سیدتنویرنقوی ،صغیرراٹھور)انتخابات سے قبل سیاسی توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے،ضلع گجرات میں بڑا اپ سیٹ ہواہے جب کوٹلہ برادران اور مرالہ خاندان ایک ہوگئے،مسلم لیگ (ق) کے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری رحمان نصیر مرالہ،سابق تحصیل ناظم چودھری عرفان نصیر مرالہ اور ڈاکٹر شوکت مرالہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر ن لیگ میاں شہباز شریف سے ملاقات مذکورہ رہنماﺅں نے ملاقات، اس موقع پرچودھری عابدرضاکوٹلہ اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔
چودھری رحمان نصیر مرالہ ،چودھری عرفان نصیر مرالہ سابق صدر پاکستان چودھری فضل الٰہی کے پوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری