(طحہٰ ملک) میمن ہاوس میں پیپلز پارٹی مخالف اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک، عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی۔
میمن ہاوس میں ہونے والی پیپلز پارٹی مخالف اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک میں پاکستان مسلم لیگ ن ،ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی ،جی یو آئی ایف اور جی ڈی اے کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں اتحادیوں کی آپس میں الیکشن اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتحادی جماعتوں کا سیٹ ایڈجسمنٹ پر مشترکہ ایم او یو لانے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود , بشیر میمن ،کھیل داس کوہستانی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما انیس قائم خانی، جاوید حنیف اور حسان صابر کے علاوہ جی یو آئی ایف کے راشد سومرو اور اے این پی کے شاہی سید نے شرکت کی جبکہ جی ڈی اے کی جانب سے نمائندگی صفدر عباسی اور سردار عبدالرحیم نے کی۔
ذرائع کے مطابق جی ڈی اے اور ن لیگ کے درمیان عمرکوٹ اور میرپورخاص میں مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا گیا، مٹیاری میں جی ڈی اے لیگی امیدوار کی ہمایت کرے گی، سانگھڑ، خیرپور اور دیگر اضلاع میں ن لیگی رہنما جی ڈی اے کی حمایت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ کل اتحادی جماعتیں ساتھ بیٹھ کر مشترک پریس کانفرنس کریں گی، کون کس کے حق میں دستبردار ہوگا کل کی پریس کانفرنس میں حتمی اعلانات متوقع ہیں۔