بین الاقوامی کرکٹرکو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 8سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ نیپالی لیگ سپنر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں 8 سال قید اور 2 ہزار 225 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
نیپالی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا، عدالت نے کہا تھا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی، سزا آئندہ ماہ سنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9میڈیا رائٹس کس نے اور کتنے میں خریدے؟ قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں
آج نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کی عدالت نے لیگ سپنر کو 8 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ان پر 2 ہزار 255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا، علاوہ ازیں عدالت نے سندیپ لامیچانے کو مثاثرہ خاتون کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
نیپالی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ سپنر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔
خیال رہے کہ ستمبر 2022میں مبینہ طور پر 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ لیگ سپنر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی، لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سندیپ لامیچانے کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے اور بعد ازاں انہیں ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے نیپال کے لیے 100 سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں بھی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔