پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کی شکایات کے ازالے کیلئے واٹس ایپ نمبر کا اجرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے پاسپورٹ حکام نے واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی عرصہ سے شہریوں کو حصولِ پاسپورٹ میں تاخیر ہونے کے باعث شہریوں نے پاسپورٹ حکام کو شکایات بھیجنا شروع کی تھیں،شکایات موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے شہریوں کی شکایات دور کرنے کیلئے واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان: شاہ محمود قریشی کے بہنوئی انتقال کر گئے
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹس کی فراہمی بغیر کسی تاخیر کے جاری ہے، شہری واٹس ایپ نمبر 03368566685 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔