(زین مدنی)سپرہٹ لالی ووڈ فلم کملی کو دوبارہ سے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
فلم کو 12 جنوری سے سینماؤں میں دوبارہ ریلیز کیا جائے گا، فلم متعدد بین الاقوامی فیسٹیولز میں ایوارڈز بھی لے چکی ہے۔فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں جبکہ صباقمر نے فلم کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سے متعلق محکمہ موسمیا ت کی اہم پیش گوئی
واضح رہے کہ فلم کو پہلے جون 2022 میں ریلیز کیاگیا تھا اور فلم نے پانچ کروڑ روپے کا بڑا بزنس کیا تھا۔