کرپٹو کرنسی ،پاکستان کی معیشت میں نئے دور کا آغاز

Jan 10, 2025 | 00:13:AM
کرپٹو کرنسی ،پاکستان کی معیشت میں نئے دور کا آغاز
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر تھراج)دنیا ڈیجیٹل نظام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے ،لین دین کے معاملات آن لائن تو ہورہے ہیں ؒاب آن لائن ٹریڈنگ کی بھی نت نئے آن لائن نظام متعارف ہوچکے ہیں ،خجن میں سر فہرست کرپٹو کرنسی ہے ،کیا پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہونے جارہا ہے؟ایسا تو پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ ہوگا؟

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نظام باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ نہیں ہےلیکن بہت سے افراد کرپٹو کرنسی کے تحت ٹریڈنگ کر رہے ہیں اور پیسے بنا رہے ہیں ،اب حکومت نے ملک میں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ریگولیشن متعارف کروانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جس کیلئے جلد قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔وفاقی حکومت جلد کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے قوانین مرتب کرنے کے لیے ورچوئل ایسٹس بل 2025 پیش کرے گی۔

اگر تفصیلات کی طرف جائیں تو یہ مجوزہ قانون نہ صرف کرپٹو کرنسیز اور ورچوئل ایسٹس کے استعمال،تجارت اور ان کے ضوابط کو یقینی بنائے گا بلکہ پاکستانی روپے کی پشت پناہی میں ایک ڈیجیٹل کرنسی بھی متعارف کرائے گا۔جسے اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق قانونی حیثیت حاصل ہوگی،اب کرپٹو کرنسی کیا ہے اس پر بات کرلیتے ہیں ۔درحقیقت بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے ڈیجیٹل کرنسی بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ روایتی طور پر دُنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاونڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

کرپٹو کرنسی کی خریدوو فروخت کیلئے صارف کو ایک والٹ کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ،کرپٹو والٹ ایک ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں سرمایہ کار اپنی کرپٹو کرنسی کو محفوظ رکھتے ہیں، اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں، ہاٹ والٹ اور کولڈ والٹ ۔ہاٹ والٹ انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس تک رسائی تیز ہوتی ہے اور اس سے رقوم کی منتقلی بھی آسان ہے۔جبکہ کولڈ والٹس ایک ڈیوائس کی طرح ہوتا ہے جیسے کہ عام طور پر ایک یو ایس بی ہوتی ہے۔ اس ڈیوائس میں کرپٹو کرنسی کو طویل دورانیے کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔

 دوسری جانب اسی وجہ سے اس کرنسی کی قدر غیریقینی کا شکار رہتی ہے۔جبکہ بلاک چین ایک ایسی سپریڈ شیٹ ہے جس پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت درج ہوتی ہے۔ یہ خرید و فروخت بلاکس کی شکل میں شیٹ پر موجود ہوتی ہے جو چینز یعنی زنجیروں کی شکل میں ایک دوسرے سے جُڑے ہوتے ہیں،بِٹ کوائن نیٹ ورک کے رضاکاروں کا اس میں فائدہ یہ ہے کہ جو بھی اس خرید و فروخت کی پہلے تصدیق کرتا ہے اسے انعام میں بِٹ کوائن دیے جاتے ہیں۔