چیمپئنز ٹرافی: کون سی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقن وزیرکھیل کابھی افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی آئے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ٹیم کو 2 آبشنل پریکٹس میچز دے گی، ٹیمیں پریکٹس میچز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں آئی سی سی کو براہ راست آگاہ کریں گی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹروں نے بتایا ٹخنہ’’سٹیبل‘‘ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں،صائم ایوب
واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔