ایک "ویڈیو"نے معروف اداکارہ کا شوبز کیریئر تباہ کردیا

Jan 10, 2025 | 10:32:AM
ایک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریا سین نے اپنی خوبصورتی اوراداکاری کی وجہ سےفلموں میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن ایک ویڈیو اسکینڈل نے ان کافلمی کیریئرتباہ کردیا۔

خوبرو اداکارہ ریاسین نے اداکاری کاآغاز کم عمری میں کردیاتھا،بالی ووڈ کے ساتھ  ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا،تاہم 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس اسکینڈل نے ان کافلمی

کیریئربری طرح متاثرکیا۔ 

اس ویڈیواسکینڈل میں ریاسین کا نام ساتھی اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیاتھا،یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی اوراس پراداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ۔

ریاسین کا نام بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ جوڑا جاتارہاہے،یہ بھی بتایاجاتاہے کہ ان کے اداکار اکشے کھنہ،ملعون  سلمان رشدی اور سابق کرکٹر سری سانتھ کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں،تاہم اشمیت پٹیل کے ساتھ اسکینڈل نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔

اب  ریاسین 40 سال کی ہو چکی ہیں،تاہم اپنی فٹنس اورخوب صورتی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں،فلم نگری سے دوری کے حوالے سے ریاسین کا کہناہے کہ فلم انڈسٹری کو خیربادکہنا میرا شعوری فیصلہ تھا۔