"میں تمہارے ساتھ چلوں گی"،نیلم منیرکا شوہرکیلئے محبت بھراپیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ نیلم منیر نے شادی کی مزید تصاویر کے ساتھ شوہر محمد راشد کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی شیئر کردیا۔
نیلم منیر نے شوہر محمد راشد کے ہمراہ دبئی میں شادی کی رسیپشن کی مزید خوب صورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ خوب صورت عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں،ان کے دلہا محمد راشد شلوار قمیض کے ساتھ شیروانی پہنے ہوئے ہیں،ان خوب صورت تصاویرکو سوشل میڈیا پران کے مداح بہت پسندکررہے ہیں ۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے ایک محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔
نیلم منیر نے تصاویرکے کیپشن میں لکھا:’’جہاں بھی ہماری قسمت ہمیں لے جائے،چاہے ہجوم کے بیچ میں ہو یا دنیا کے آخری کنارے پر، میں تمہارے ساتھ چلوں گی۔‘‘
اداکارہ نے اپنے پیغام میں شوہر محمد راشد کیلئے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا ہے،مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کی نئی دلکش تصاویرپرتبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔