پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پانچویں روز بھی مندی کا رجحان، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستاہو گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 239 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار398 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی مندی رہی، گزشتہ روز 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مزید پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔